پشاور،تھانہ ہشتنگری کے اطراف میں پولیس کی کارروائی، 20 سے زائد افراد زیر حراست

جمعہ 11 نومبر 2016 12:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) پشاور میں تھانہ ہشتنگری کی حدود میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے پشاور میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تھانہ ہشنگری کی حدود اور اطراف کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم افراد سمیت 20 سے زائد مشتبہ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 10 پستول اور 6 مختلف رائفل سمیت 994 سے زائد کارتوس شامل ہیں تاہم ملزمان کوپولیس نے مزیدتفتیش کیلئے تھانہ ہشتنگری منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :