کراچی پولیس نے کلفٹن کے علاقے سے اسلحہ کی بڑی مقدار برآمد کر لی

جمعہ 11 نومبر 2016 12:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اولڈ کلفٹن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسلحہ میں 23 رائفلز اور بڑی تعداد میں گولیاں اور میگزین برآمد کی گئیں ۔ کراچی پولیس نے اسلحہ کی برآمدگی کو بڑی کامیابی قرار دیا ۔ کراچی میں عزیز آباد اور لیاری سے برآمد ہونے والی اسلحے کی بڑی کھیپ کے بعد کراچی پولیس نے کلفٹن کے علاقے سے اسلحہ کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اولڈ کلفٹن کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحے میں 7 ایم فور رائفلز، 6 سب مشین گن، 2 سیون ایم ایم رائفلز ہیں۔ اسلحے کی برآمدگی کے دوران 2 پولیس کیپ اور 2 خنجر بھی برآمد ہوئے ۔ 2 نائن ایم ایم پستول سمیت 4 پستول بھی ملے ہیں جبکہ دیگر اسلحے میں 2 پوائنٹ 223 رائفلز، 4 بارہ بور، ایک جی 3، ایک 222 رائفل بھی شامل ہے۔ اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں دہشت گردی کی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :