حب،رینجرز کی کارروائی میں کالعدم جنداللہ کا امیر مارا گیا

ملزم القاعدہ، جماعت الاحرار،داعش کیساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا، ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، پاکستان بھر میں متعدد تخریب کاری کی وارداتیں کیں

جمعہ 11 نومبر 2016 12:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ کے امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک کردیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ، جماعت الاحرار،داعش کیساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

عارف عرف ثاقب لشکرجھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتاتھا جبکہ کراچی اور بلوچستان میں ہونیوالے خودکش دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ کارروائی میں ملزم کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ۔ ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے پاکستان بھر میں متعدد تخریب کاری کی وارداتیں کیں۔ ہلاک دہشتگرد کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں باردوی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔