ٹرمپ پاکستان میں بھارتی سرجیکل حملوں کی حمایت کریں گے، شلبھ کمار

جمعہ 11 نومبر 2016 11:46

ٹرمپ پاکستان میں بھارتی سرجیکل حملوں کی حمایت کریں گے، شلبھ کمار

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) بھارتی نzاد امریکیوں سے رابطے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے شلبھ کمار نے کہا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بہت ’قریبی روابط‘ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں شلبھ کمار نے کہا کہ صرف دونوں ممالک کے سربراہان ہی نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام بھی بہت قریب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میرے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے بارے میں جانتے ہیں اور مزید جاننا چاہتے ہیں۔پاکستان کے حوالے سے شلبھ کمار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ہیں، جنہوں نے ’سرحد پار دہشت گردی‘ کی بات کی ہے اور ایسا کر کے انہوں نے بھارت کے اس الزام کو تسلیم کر لیا ہے کہ ’پاکستان دہشت گردی‘ کو فروغ دے رہا ہے، میں ان سے توقع کرتا ہوں کہ وہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل حملوں کی حمایت کریں گے اور وہ بنیاد پرست مسلمانوں کے خلاف جنگ میں بھارت کو اپنا دوست دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت اور امریکا کے تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے شالابھ کمار نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو گا۔ مجھے امید ہے آئندہ دو برسوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم 250 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا