ٹرمپ امریکی عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے،پال رائن

ہماری بہت سی ترجیحات ہیں جن سے عوام خوش ہوں گے،اسپیکر ایوان نمائندگان کی ٹرمپ سے ملاقات

جمعہ 11 نومبر 2016 11:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر پال رائن نے کہاہے کہ ٹرمپ کو شاندار کامیابی ملی ہے اور اس فتح کو امریکی عوام کی بہتری میں بدل دیا جائے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پال رائن نے کہا کہ ٹرمپ کو شاندار کامیابی ملی ہے اور اس فتح کو امریکی عوام کی بہتری میں بدل دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ امریکی عوام کے لیے شاندار اقدامات متعارف کروائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری بہت سی ترجیحات ہیں جن سے عوام خوش ہوں گے۔ایسے وقت میں جب امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں رپبلکن جماعت کو برتری حاصل ہے، ٹرمپ کی مہم کے دوران اوباما کے ہیلتھ کیئر کا قانون اور ایران اور مغربی دنیا کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرنا قانونی طور پر اٴْن کے لیے ناممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :