ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ارکان سے رابطے میں رہے ہیں، روس

جمعہ 11 نومبر 2016 11:42

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ارکان سے رابطے میں رہے ہیں، روس

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ روسی حکومتی عہدیدار نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ارکان سے رابطے میں رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ ہم ان کے وفد کے بہت سے لوگوں کو جانتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ سے امریکا میں توجہ کا مرکز رہے ہیں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان میں چند ایک روسی نمائندوں سے رابطے میں رہے ہیں۔ٹرمپ کی مہم کی ترجمان ہوپ ہکس نے اس دعوے کو مسترد کیا جب کہ ٹرمپ خود بھی ایسے تاثر کو مسترد کرتے رہے ہیں کہ وہ روسی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہاکہ روسی سفارتخانے کے عملے کے ارکان ٹرمپ کی مہم کے نمائندوں سے ملے جو ایک معمول کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن کی مہم کے ارکان نے ایسی ملاقاتوں کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :