نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن اور سینیٹ کے قائدِ ایوان میچ میکونل سے ملاقات

جمعہ 11 نومبر 2016 11:42

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن اور سینیٹ کے قائدِ ایوان میچ میکونل سے ملاقات میں اپنے قانونی ایجنڈے پر بات کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیپٹل ہل میں ہونے والی اس مختصر ملاقات میں ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنی ترجیحات کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امیگریشن، ہیلتھ کیئر اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ان کی اولین ترجیح ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پال رائن نے کہا کہ ٹرمپ کو شاندار کامیابی ملی ہے اور اس فتح کو امریکی عوام کی بہتری میں بدل دیا جائے گا۔واضح رہے کہ رپبلکن سینیٹر پال رائن کانگریس میں اہم عہدے پر ہیں اور انتخابی مہم کے دوران انھوں نے ٹرمپ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :