ایران اور سلوواکیہ کا اقتصادی کمیشن کی تشکیل کا اعلان

جمعہ 11 نومبر 2016 11:42

براٹیسلاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) ایران اور سلوواکیہ کا اقتصادی کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔مڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے سلوواکیہ کے دورے کے موقع پر اپنے ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ ایران کے سرکاری اور نجی شعبے سلوواکیہ کے ساتھ باہمی تجارت اور لین دین کے حجم میں اضافے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے ہمراہ ایک اقتصادی وفد بھی دارالحکومت براٹیسلاوا میں موجود ہے جو تعلقات کو فروغ دینے پر مبنی ایران کے عزم و ارادے کی علامت ہے۔ دریں اثنا سلوواکیہ کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال سے معاشی، تجارتی اور سیاسی میدانوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی فوری تشکیل پر زور دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے لئے مرکزی حیثیت کا حامل قرار دیا۔ ایران اور سلوواکیہ کے وزرائے خارجہ نے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات اور جامع ایٹمی معاہدے سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :