چین اور بھارت کا جعلی کرنسی کے خلاف اقدامات کے حوالہ سے ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق

جمعہ 11 نومبر 2016 11:42

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) چین اوربھارت نے جعلی کرنسی کے خلاف اقدامات کے حوالہ سے ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کی کیمونسٹ پارٹی کے سیاسی اور قانونی امور کے مرکزی کمیشن کے سربراہ منگ جیان جو اوربھارتی کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے درمیان ایک ملاقات کے دوران مذکورہ ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے کی غرض سے مذکورہ ہاٹ لائن کا قیام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :