مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پرٹرک خودکش حملے میں 4افراد ہلاک ،100 زخمی،عملہ محفوظ رہا

جمعہ 11 نومبر 2016 11:19

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں جرمنی کے قونصل خانے پرٹرک خودکش حملے میں 4افراد ہلاک اور100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ جرمن عملہ محفوظ رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے باردو سے بھری ایک گاڑی کو قونصل خانے کی دیوار کے ساتھ دھماکے سے اڑا دیا۔جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے سے قبل ہی ان عملہ کے دو درجن ارکان محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے اور وہ محفوظ ہیں۔بیان کے مطابق افغان سکیورٹی اور نیٹو فورسز نے اس شدید مسلح حملے کو پسپا کردیا۔نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے سے قونصل خانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر نیٹو کے دستے موجود ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دریں اثناء جرمنی کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ قندوز میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔

متعلقہ عنوان :