مشرقی حلب میں خوراک کا ذخیرہ ختم ہو گیا، اقوام متحدہ

جمعہ 11 نومبر 2016 11:19

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی علاقے میں اس ادارے کے پاس موجود خوراک کا ذخیرہ تقریباًختم ہو چکا ہے اور لوگوں کو وہاں موجود آخری راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ہیومینیٹیرین ٹاسک فورس برائے شام کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر مزید سپلائی نہ مل سکی تو ان کے پاس آئندہ ہفتے متاثرین کو فراہم کرنے کے لیے کوئی خوراک نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :