جرمن وزیر خارجہ آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے

جمعہ 11 نومبر 2016 11:19

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔جرمن میڈیا کے مطابق ترکی میں جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد وزیر خارجہ پہلی مرتبہ ترکی جائیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن حکومت کی طرف سے ترکی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تحفظات کے باعث حالیہ کچھ مہینوں سے ترکی اور جرمنی کے تعلقات میں کشیدگی نمایاں ہو ئی ہے۔ جرمنی سمیت یورپی یونین کے متعدد ممالک کا کہنا ہے کہ ترک صدر کو باغی عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران شفافیت اور غیر جانبداری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں جرمن وزیر خارجہ کا دورہ ترکی انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :