شارجہ: ملازمین میں خودکشی کے رجحان میں کمی واقع ہُوئی ہے: ایس ایل ایس ڈی اے

جمعہ 11 نومبر 2016 09:59

شارجہ: ملازمین میں خودکشی کے رجحان میں کمی واقع ہُوئی ہے: ایس ایل ایس ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11نومبر 2016ء): شارجہ کے ادارے ایس ایل ایس ڈی اے کے مطابق نئے قوانین کے بنائے جانے کی وجہ سے گزشتہ سال سے لیکر نومبر تک شارجہ میں ملازمین میں خودکشی کی شرع میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ ایس ایل ایس ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ہر ماہ 5 خودکشیاں رکارڈ کیں گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پچھلے سال سے لیکر اب تک اس کی شرع میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اور اب یہ شرع 2 خودکشیاں ہر ما ہ ہے۔انہوں نے کہا کے وہ ملازمین کے تحفظ اور فلاح و بہبو د کے لئے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔ ملازمین کے تحفظ کے لیے بنائے جانے والے قوانین کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں نمایاں کمی ہونا بڑی بات ہے ۔ ایس ایل ایس ڈی اے کے ترجمان کا کہناہے کہ وہ ملازمین کے تحفظ کے لیے نئے قوانین متعارف کرواتے رہیں گے۔