راس الخیمہ: برطانوی شہری ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعہ 11 نومبر 2016 09:48

راس الخیمہ: برطانوی شہری ٹریفک حادثے میں جاں بحق

راس الخیمہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : گزشتہ روز راس الخیمہ میں ایک سڑک کے حادثے میں برطانو ی شہری جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری کی گاڑی تیز رفتار کی باعث ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

حادثہ السفیر مال کے قریب شیخ راشد بن سعید المکتوم روڈ پر پیش آیا ۔ پولیس کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچا دی مگر برطانوی شہری طبی امداد ملنے سے پہلے چل بساتھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق برطانوی شہری کی کارتیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو بیٹھی اور سیدھا بڑے ٹرک سے جا ٹکرائی ۔