دبئی:گھریلو خاتون 2400ممنوعہ گولیاں رکھنے کے جرم میں گرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 09:40

دبئی:گھریلو خاتون 2400ممنوعہ گولیاں رکھنے کے جرم میں گرفتار

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ایک ہندوستانی خاتون کو 2400ممنوعہ نشہ آور گولیاں رکھنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیاہے ۔ہندوستانی خاتون دبئی میونسپیلیٹی میں ملازمت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

کسٹمز انسپکٹر کا کہناہے کہ اسے جیسے ہی خاتون پر شک ہو اتو اس نے خاتون کا سامان چیک کیا ۔ میں نے اس چیک کیا تو اس کے سامان میں سے ممنوعہ گولیاں نکلیں ۔ ممنوعہ گولیوں کی تعداد تقریباََ2400بنتی تھی ۔خاتون کا کہناتھا کہ وہ ہندوستان سے یہ مخصوص گولیاں اپنی ایک رشتہ دار کے لیئے لائی تھی ۔