جدہ: سعودی عرب سکولوں کے 25فیصد بچے ناروا سلوک کا شکار ہوتے ہیں

جمعہ 11 نومبر 2016 09:16

جدہ: سعودی عرب سکولوں کے 25فیصد بچے ناروا سلوک کا شکار ہوتے ہیں

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے تحقیقی ڈپارٹمنٹ نے اپنی ایک تحقیق میں واضع کیاہے کہ سعودی عرب کے سکولوں کے تقریباََ25فیصد بچے بڑے طالب علموں کی طرف سے غنڈہ گردی اور ناروا کا شکار ہوتے ہیں۔سکولوں میں بچوں کے ساتھ نارواہ سلوک کیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور ادارے کی طرف سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غنڈہ گردی کا شکار بچوں کی شرح تقریباََ47 فیصد بنتی ہے ۔

لیکن اس شرح میں ان کے گھریلوممران کر بھی شامل کیا گیاہے ۔ متعدد بچے اپنے بھائیوں ، کزنز، اور بڑوں کے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔ فیزیکل غنڈہ گردی سب سے زیادہ ہے جبکہ نفسیاتی طور پر نشانہ بنانا بھی ایک عام بات ہے ۔ بچوں پر تشدد تقریباََ ہر ملک میں ایک مسلہ ہے ۔ماہرین نے بچوں پر تشدد کو روکنے کے لیے قوانین بنانے پر زور دیا ہے ۔