سابق گورنرعشرت العباد نجی ایئرلائن سے دبئی روانہ ہو گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 نومبر 2016 09:09

سابق گورنرعشرت العباد نجی ایئرلائن سے دبئی روانہ ہو گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر۔2016ء)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے۔ سندھ کےنئےنامزدگورنرجسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ آج علی الصباح نجی ائیرلائن کی پرواز ای کے سکس زیرو فائیو سے دبئی روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ عوام کی طرف سے بہت پیار ملا، دعا ہے کراچی میں امن و امان برقرار رہے اور اللہ تعالیٰ پاکستان میں ہمیشہ امن قائم رکھے۔