افغانستان، مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر خودکش دھماکہ، 2 شخص ہلاک، 30 زخمی

جمعہ 11 نومبر 2016 10:52

مزار شریف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر خودکش حملے میں 2 شخص ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمرات کو خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار جرمن قونصل خانے کی دیوار سے ٹکرا دی، مقامی پولیس چیف سید کمال سادات کے مطابق خودکش دھماکے میں 2 شخص ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔