جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں ایک سال کے لئے 6ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش

جمعہ 11 نومبر 2016 10:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایک سال کے لئے 6ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کی ہے جبکہ ایک نام پر غور موخر کردیا گیاہے ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں جمعرات کے روز کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا،جس میںسندھ ہائی کورٹ میں ایک سال کے لیئے فہیم احمد صدیقی ،خادم حسین تانیو،عمر سیال ، عدنان الکریم میمن ایڈوکیٹ اور یوسف سعید ایڈوکیٹ کوایڈیشنل جج مقرر کرنے کی سفارش کی جبکہ عرفان قریشی کے نام پر غور آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :