واشنگٹن،صدرباراک اوبامہ سے نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملاقات

سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرامریکہ کیلئے متحدہوناہوگا، باراک اوبامہ وائٹ ہاؤس میںملاقات کے بعدمیڈیاسے مختصرگفتگو

جمعہ 11 نومبر 2016 10:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) امریکی صدرباراک اوبامہ سے نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات،دونوں رہنماؤں نے سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرامریکہ کی خوشحالی اورمتحدرہنے پراتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

سی این این رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،ملاقات کے بعدمیڈیاسے مختصرگفتگومیں باراک اوبامہ نے کہاکہ دونوں رہنماؤں نے امریکہ کی اندرونی بیرونی مسائل ،انتظامی اورخارجہ پالیسی پربات چیت کی ،اس کے علاوہ حکومت کی منتقلی کے معاملے پربھی گفتگوکی گئی ۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرامریکہ کیلئے متحدہوناہوگا۔نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ اوبامہ سے ملاقات میرے لئے اعزازہے ۔اوباماکے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہوں ،میں اوباماکی بہت عزت کرتاہوں وہ ایک باوقارانسان ہے ،صدراوبامہ سے کچھ حیران کن اورمشکل معاملات پربات ہوئی ،تاہم اس سے پہلے ہم کبھی اوبامہ سے نہیں ملے تھے امیدہے کہ مستقبل میں اوباماسے رابطہ رہے گا۔اوراوباماکے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اپنی تمام ترذمہ داریوں کواحسن طریقے سے نبھائیں گی

متعلقہ عنوان :