ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں صدر باراک اوباما سے ملاقات

خارجہ پالیسی اور انتظامی امور زیر بحث آئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 10 نومبر 2016 23:27

ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں صدر باراک اوباما سے ملاقات

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں موجود صدر باراک اوباما سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خارجہ پالیسی اور انتظامی امور زیر بحث آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں موجودہ صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

خارجہ پالیسی اور انتظامی امور زیر بحث آئے۔ امریکہ کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر متحد ہونا ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ کہتے ہیں یہ ان کی صدر اوباما سے پہلی ملاقات ہے وہ مستقبل میں باراک اوباما کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ امریکی صدر باراک اُوباما سے ملاقات صرف 10 منٹ کیلئے شیڈول تھی لیکن ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال 20 جنوری کو بطور صدر عہدے کا حلف لیں گے۔