کراچی یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب (آج) ہوگی

جمعرات 10 نومبر 2016 23:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن اور کراچی یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز سوسائٹی کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ کانفرنس بعنوان: ’’ڈی پی اے ماڈل یونائیٹڈ نیشنز2016 ء‘‘ ی افتتاحی تقریب (آج )بروز جمعہ 11 نومبر2016 ء کو صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی صدارت کریں گے جبکہ معروف صنعتکار وچانسلر اقراء یونیورسٹی حنیدلاکھانی مہمان خصوصی ہوں گے۔چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن ،نومنتخب صدر کراچی یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز سوسائٹی عُشنا صدیقی اور عریشہ ایمن عباسی خطاب کریں گی۔کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر فکر انگیز بحث کے بعد ان کے حل کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی جو قومی اداروں اور اقوام متحدہ کو بھی ارسال کی جائیں گی ۔کانفرنس میں کشمیر میں غیر قانونی بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :