اب اگر خون ناحق بہا تو جنازے پرہی فیصلہ ہوگا، فیصل رضا عابدی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 10 نومبر 2016 22:56

اب اگر خون ناحق بہا تو جنازے پرہی فیصلہ ہوگا، فیصل رضا عابدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2016ء) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ایک بار پھر باقاعدہ سیاست شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ اب اگر خون ناحق بہا تو جنازے پرہی فیصلہ ہوگا۔ جلد اپنی ٹیم سامنے لاؤں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ پی پی والوں کوتشدد کرکے شرم نہیں آتی، میرے گھر کو حکیم اللہ محسود کا گھر سمجھ کر چھاپا مارا گیا۔

(جاری ہے)

جن عناصر سے قانون نافذ کرنے والوں کو خطرہ ہے وہی اصل خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اگر خون ناحق بہا تو جنازہ پرہی فیصلہ ہوگا، جبکہ گولیاں چلانے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔خود کوسی پیک منصوبہ سازوں میں شامل قرار دیتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ عالمی سازشوں کو جلد بے نقاب کروں گا اور بہت جلداپنی ٹیم سامنے لاؤں گا۔واضح رہے کہ سابق سینیٹر کو گزشتہ ہفتے انکی رہائشگاہ نیو رضویہ سوسائٹی سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :