فیصل رضا عابدی کی ضمانت سے قانون پر لوگوں کا اعتما د اٹھ جائے گا ،علامہ اورنگزیب فاروقی

پولیس چیف نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا فیصل رضا عابدی قتل اور ناجائز اسلحہ کے الزام میں پکڑا گیا ،اسکے دہشت گرد تنظیموں سے روابط ہیں اور وہ علماء کے قتل میں ملوث ہے،مرکزی صدر اہلسنت والجماعت

جمعرات 10 نومبر 2016 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی کی ضمانت سے قانون پر لوگوں کا اعتما د اٹھ جائے گا ،انہوں نے کہا کہ پولیس کے چیف نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ فیصل رضا عابدی کو قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے اور فیصل رضا عابدی کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط ہیں اور وہ علماء کے قتل میں ملوث ہے ،اب کونسی مجبوری کے تحت اس کا ناجائز اسلحہ بھی جائز ہو گیا ہے اور دیگر الزامات سے بھی بری ہو گیا ہے اور اب اس کو کلین چٹ دے دی گئی ہے کہ اس نے جو کیا ہے یا جو کرے گا وہ سب جائز ہو گا ،علامہ اورنگزیب فاروقی نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اتنے بڑے دہشت گرد کی ضمانت سے اہلسنت عوام میں اضطراب اور پریشانی پائی جاتی ہے ،حکومت سندھ مسلسل جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جب سے وزیر اعلیٰ بنے ہیں وہ یہ بات ثابت کر رہے ہیں کہ ان کی ہمدردیاں ایک مخصوص فرقے اور گروہ کے ساتھ ہیں ،مولانا اورنگزیب فاروقی نے مزید کہا کہ فیصل رضا عابدی ہمارے کارکنوں کا قاتل ہے،اسکی ضمانت سے اہلسنت عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ،قانون صرف کمزور لو گوں کیلئے ہے ،انہوں نے کہا کہ اب نیشنل ایکشن پلان کہاں گیا ہے ،ہمارے کارکنوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے اور پھر ان کو ماورائے عدالت شہید کیا جارہا ہے ،پپلزپارٹی کی حکومت سے ہمیں بہت تحفظات ہیں ،انہوں کہا کہ قانون نافذکرنے والے ادارے بتائیں کہ کہاں کہاں سے اسلحہ برآمد ہوا ہے اورکن گروہوں کے ٹریننگ سنٹر ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پر آرمی چیف اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر قانون نافذکرنے والے ادارے خود ایکشن لیں اور اہلسنت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں ورنہ ہم بھی وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کریں گے اوراپنے جائز حقوق کیلئے دھرنا دیں گی