چوہدری نثارسے متنازع خبرکی تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کی غیررسمی ملاقات

وزیرداخلہ کی خبرلیک معاملے پرتحقیقاتی کمیٹی کو بریفنگ، تحقیقات کی دستاویزات اورتمام ریکارڈبھی کمیٹی کے سپردکردیاہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 نومبر 2016 14:18

چوہدری نثارسے متنازع خبرکی تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کی غیررسمی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر2016ء):وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے متنازع خبرکی تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔جس میں وزیرداخلہ نے خبرلیک معاملے پرتحقیقاتی کمیٹی کوایک گھنٹے کی بریفنگ دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے کمیٹی کوبریفنگ میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے خبرلیک کی تحقیقات کیں۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پروزیرداخلہ نے تحقیقات کی دستاویزات اور تمام ریکارڈبھی کمیٹی کے سپردکردیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ متنازع خبرکی تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان نے آج یہاں وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات کی ہے۔جس میں خریت دریافت کی گئی اور خبرلیک کی تحقیقات کے عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔چوہدری نثارسے تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کی ملاقات غیررسمی تھی۔