ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2016کے امتحان کے سلسلے میں لاہور کے امیدواروں کے لئے نفسیاتی ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 10 نومبر 2016 13:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)نے سی ایس ایس 2016کے امتحان کے سلسلے میں لاہور کے امیدواروں کے لئے نفسیاتی ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی ترجمان کے مطابق سی ایس ایس 2016کے امتحان کے سلسلے میں نفسیاتی ٹیسٹ کا آغاز 15نومبر سے 28نومبر تک ایف پی ایس سی صوبائی دفتر وحدت کالونی لاہور میں منعقد ہونگے ۔امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اصل تعلیمی اسناد کے ہمراہ مقررہ وقت سے قبل امتحانی سینٹر میں پہنچیں ۔نفسیاتی ٹیسٹ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی بھی امیدوار کا کسی بھی وجہ کی بنیاد پر سینٹر تبدیل نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :