ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ،کمشنرمردان

بدھ 9 نومبر 2016 23:25

مردان۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے کہاہے کہ بائیزی ایریگیشن سکیم اگلے سال جون تک مکمل کی جائے گی جبکہ تخت بھائی فلائی اوورکا منصوبہ دسمبر کے آخر تک مکمل ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا منصوبوں کی راہ میں حائل رکاؤٹیں اورمشکلات کو ہر قیمت پر دور کئے جائیں وہ اپنے زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مردان اورضلع صوابی میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیااجلاس میں ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان ،ایکسئین واپڈا مردان اکرام اللہ ،این ایچ اے کے پی ڈی محمد ارشد،بائیزئی ایریگیشن سکیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ولایت خان اورپبلک ہیلتھ حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی اجلا س میں جاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار کا جائزہ لیاگیا اور متعلقہ حکام کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس کو بتایاگیا کہ بائیز ی ایرگیشن سکیم پر 95فیصدکام مکمل ہوچکاہے اور یہ منصوبہ اگلے سال جون تک مکمل کیاجائے گا کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے کہاکہ بائیزی سکیم میں مستفید ہونے والے کاشتکاروں کے مسائل ومشکلات اور واٹرکورسسز کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیاجائے اجلاس پبلک ہیلتھ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ناکار ہ ٹیوب ویلوں کو چالو کرنے کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کریں اورترجیحی بنیادوں پر پی سی ون بناکر حائل رکاؤٹوں کو دور کئے جائیں اجلاس میں این ایچ اے حکام نے بتایاکہ تخت بھائی فلائی اورز اگلے ماہ کے آخر تک مکمل کیاجائے گا ۔