کوہاٹ شکردہ میں ٹرک ڈرائیور سے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی گئی

بدھ 9 نومبر 2016 23:25

کوہاٹ۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) کوہاٹ شکردرہ میں رہزنی کی واردات کے دوران ٹرک ڈرائیور سے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی گئی۔نامعلوم رہزن واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جنکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر کوہاٹ کے دور افتادہ علاقہ شکر درہ میں راستہ روک کر ٹرک ڈرائیور انور سادات سکنہ بہادر کوٹ سے ایک لاکھ 77ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔

واردات کے بعد ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے روپوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع تھانہ شکردرہ کو دی گئی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور قریبی پہاڑوں میں فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا ۔پولیس تھانہ شکردرہ نے متاثرہ ٹرک ڈرائیور کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رہزنی کی واردات کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ مدعی مقدمہ نے ٹرک میںشٹرنگ کی سامان کے لوڈ ان لوڈ کے معاوضہ پر ایک مقامی ٹھیکیدارسعید کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث انہیں بھی واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے راستہ روک کر نقدی لوٹنے والے نامعلوم رہزنوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :