کوہاٹ پولیس کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

بدھ 9 نومبر 2016 23:25

کوہاٹ۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) کوہاٹ پولیس کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔فوری طور پر نافذ العمل تبادلوں کے اس اعلامیہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے پولیس افسران نے نئے جائے تعیناتی پر چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف نے ضلع میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی غرض سے کوہاٹ کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

اس سلسلے میںڈی پی او آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر اسلام الدین کی پروفیشنل کورس پر جانے کے بعدانسپکٹر محمد علی کو تھانہ گمبٹ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ لاچی انسپکٹر شفیع اللہ کو ضلع ہنگو تبدیل کرکے انکی جگہ پولیس لائن سے سب انسپکٹر خان اللہ کو ایس ایچ او تھانہ لاچی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح حالیہ ایام میں ہنگو سے کوہاٹ تبدیل ہونے والے انسپکٹر امجد حسین کو ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہیدتعینات کردیا گیا ہے اور ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے سب انسپکٹر حاجی راضی گل کو ایس ایچ او تھانہ گمبٹ تعینات کرکے انکی جگہ تھانہ بلی ٹنگ سے سب انسپکٹر سجاد حید کو ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :