کوہاٹ استرزئی پولیس نے سرکاری ملازم سمیت تین قمار بازوں کو گرفتار کرلیا

بدھ 9 نومبر 2016 23:25

کوہاٹ۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) کوہاٹ استرزئی پولیس نے قبرستان میں جاری قمار بازی کی محفل الٹ کر سرکاری ملازم سمیت تین قمار بازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کاروائی میںپولیس نے ہزاروں کی دائو منی برآمد کرکے زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ استرزئی انسپکٹر کیڈٹ ناظر حسین نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ استرزئی بالا کے مقامی قبرستان پر اچانک چھاپہ مارا جہاں جوئے کی محفل سجائے تین قمار بازوں گورنمنٹ ہائی سکول کے چوکیدار رستم علی ولد قاسم علی،واحد حسین ولد نجات علی اور ارشد علی ولد ثناء علی ساکنان استرزئی بالا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے دائو پر لگی 62440روپے کی نقدی اور آلات قمار بازی برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے گرفتار تینوں قمار بازوں کو فوری طور پر تھانہ استرزئی منتقل کردیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ بعد ازاں ملزمان کو مقامی عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :