صدارتی انتخاب میں شکست پر افسوس ہے،امریکہ کی بہتری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی، امید کرتی ہوں کہ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدر ہوں گے اوروہ امریکہ کی بھلائی کیلئے کام کریں گے،ہمیں کھلے ذہن کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو قبول کرنا ہوگااور نتائج قبول کرکے مستقبل کی طرف دیکھا چاہیے،امریکا کے لیے خدمات پر اوباما اور مشیل اوباما کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،امریکی صداتی انتخابات میں شکست کے بعد ہیلری کلنٹن کا حامیوں سے خطاب

حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کی آنکھیں بھیگ گئیں، چاہنے والے بھی آبدیدہ ہو گئے

بدھ 9 نومبر 2016 23:07

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) امریکی صداتی انتخابات میں شکست کے بعد ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ صدارتی انتخاب میں شکست پر افسوس ہے،امریکہ کی بہتری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی، امید کرتی ہوں کہ ڈ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدر ہوں گے اوروہ امریکہ کی بھلائی کیلئے کام کریں گے ہمیں کھلے ذہن کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو قبول کرنا ہوگااور نتائج قبول کرکے مستقبل کی طرف دیکھا چاہیے،امریکا کے لیے خدمات پر اوباما اور مشیل اوباما کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کی آنکھیں بھیگ گئیں جبکہ ہیلری کے چاہنے والے بھی آبدیدہ ہو گئے لیکن اپنی رہنما کی تقریر کو مشعل راہ بنا کر ہاں میں ہاں ملاتے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

جب وہ خطاب کے لیے پہنچیں تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا، ان کے شوہر بل کلنٹن بھی ان کے ساتھ موجود تھے، ہیلری کے حامیوں نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

ہیلری کلنٹن کا کہناتھا کہ الیکشن ہارنے پر افسوس ہے اور بہت تکلیف دہ بھی ہے یہ ایک لمبے عرصے تک رہے گا لیکن میں چاہتی ہوں کہ امریکہ کیلئے بھلائی کیلئے کام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن مہم میں سخت مہم کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ،ہم جو کچھ کیا وہ اپنے ملک کیلئے کیا ،ہماری انتخابی مہم ایک شخص یا ایک الیکشن کیلئے نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی امیدوار ہونے ہی میرے لیے فخر کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی ،ہمیں کھلے ذہن کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو قبول کرنا ہوگا،ہمیں یہ نتائج قبول کرکے مستقبل کی طرف دیکھا چاہیے ،ہماری جمہوری اقدار اقتدار کی پرا من منتقلی کی حمایت کرتی ہیں ،ہمیں امریکی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ امریکہ کیلئے بے انتہا خدمات پر اوباما اور مشیل اوباما کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ہیلر ی کا کہناتھا کہ امریکی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیاہے جس کی ہم عزت کرتے ہیں ،میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارک بادی ہے ۔