فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر معین الحق نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے کو اپنی اسناد تقرری پیش کر دیں

بدھ 9 نومبر 2016 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) فرانس میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر معین الحق نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔ فرانسیسی صدر نے نئے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اورعوام کیلئے گرمجوشی پر مبنی جذبات کا اظہار کیا۔ سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان نے اپنی حالیہ اقتصادی اصلاحات میں فرانسیسی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے بڑے مواقع پیش کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی کمپنی رینالٹ کی طرف سے پاکستان میں کارسازی کا پلانٹ لگانا بڑی مثبت پیش رفت ہے۔ سفیر نے فرانسیسی صدر کے ساتھ بات چیت میں مختلف شعبوں خصوصاً تجارتی اور اقتصادی شعبہ میں تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :