صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ مقرر کردیا

بدھ 9 نومبر 2016 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کو جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ مقرر کردیا۔ بدھ کو ایوان صدر سے موصولہ مختصر بیان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے یہ تقرری وزیراعظم محمد نواز شریف کی ایڈوائس پر کی ہے۔