سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ ملک کا سب سے خوبصورت ائیر پورٹ بن چکا ہے ، اشر ف اعوان

بدھ 9 نومبر 2016 22:31

سیالکوٹ ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ ملک محمد اشر ف اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ ملک کا سب سے خوبصورت اور کارآمد ائیر پورٹ بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

شہر کی بزنس کمیونٹی نے جس طرح سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے لئے اپنی جدوجہد کو بروئے کار لایاہے تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے اور وزیر اعظم محمدنواز شریف نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح بنیادوں پر شروع کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔