سیالکوٹ پریس کلب میں یوم اقبال کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

بدھ 9 نومبر 2016 22:31

سیالکوٹ ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)چیف منسٹر یوتھ موبلائزیشن کمیٹی پنجاب سیالکوٹ کے زیر اہتمام پریس کلب میں یوم اقبال کے موقعہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں اراکین اسمبلی کے علاوہ چیئرمین پریس کلب اور جنرل سیکرٹری سمیت صحافیوں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیف منسٹر موبلائزیشن کمیٹی پنجاب سیالکوٹ کے آرگنائزر ارسل جلیل بٹ نے یوم اقبال پر کیک کاٹنے کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار اور شاعری کی روشنی میںقوم خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پائیدار اور جامعہ پالیسیوں کے باعث قوم کے مسائل میں بتدریج کمی واقعہ ہو رہی ہے ۔اقبال نے قوم کو ایک امید کی کرن دکھائی اور آج اقبال کی تعلیمات ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔