پو لیس افسران عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت سرگرم رہیں ، سی پی اوملتان

بدھ 9 نومبر 2016 22:31

ملتان ۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان عمارہ اطہر کے ہمراہ ضلع ملتان کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت ہومی سائیڈ افسران اور تمام برانچز کے ہیڈز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ جس میں منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف سخت ایکش لینے کی ہدایت اورمجرمان کو پکڑنے کی سخت تنبیہ کی گئی اور اچھی کارکردگی اور کاروائی پر انعام دیا جائے گا۔

اپنے علاقہ کے مجرمان اشتہاری کو پکڑنے کے لئے ان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کئے۔مزید آپ نے کہا کہ تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سائلین کا کام ہر صورت میرٹ پر کریں۔ایس ایچ اوکی ناقص کارکردگی پر ان کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

15دن کے اندر تمام مقدمات میرٹ پر یکسو کر کے سی پی اوآفس رپور ٹ بھیجیں۔افسران کو ہدایت کی کہ محنت کریں۔

کرپشن کرنے والوں کی میرے ضلع میں کوئی جگہ نہ ہے۔ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ میں روزانہ کی بنیاد پر 3 بجے شام سے 5بجے شام تک تھانہ میں موجود رہیں گے اور عوام کے مسائل سنیں گے۔ایس ایچ اوز صاحبان موثر گشت کریں گے اور مضبوط ناکہ بندی کریں گے تاکہ کرائم کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کیا جا سکے۔ تمامایس ایچ اوز عوام کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے ڈی ایس پی نیو ملتان جاوید خان جتوئی کے تبادلے پر اُن کو شیلڈ دی۔