ہمیں انتخابی نتائج تسلیم کرکے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔ہیلری کلنٹن

ڈونلڈٹرمپ کو کامیابی پرمبارکباد،امیدہے ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدرہونگے،ہماری جمہوری اقدار پرامن اقتدارکی منتقلی کی حمایت کرتی ہیں،حامیوں کوپرامن رہنے کی ہدایت،اوباما اور مشل کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ہیلری کلنٹن کا آنکھوں میں آنسواور چہرے پرمسکراہٹ لیے حامیوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 22:00

ہمیں انتخابی نتائج تسلیم کرکے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔ہیلری کلنٹن

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :امریکی صدارتی انتخاب ہارنے کے بعدہیلری کلنٹن نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتخابی نتائج تسلیم کرکے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے،ڈونلڈٹرمپ کو کامیابی پرمبارکبادپیش کرتی ہوں،امیدکرتی ہوں کہ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدرہونگے۔ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کامیدوارہونامیرے لیے اعزازتھا۔

میرے حامیوں نے بھرپورانتخابی مہم چلائی۔لیکن مجھے افسوس ہے کہ ہم الیکشن نہیں جیت سکے۔تاہم ہمیں یہ انتخابی نتائج تسلیم کرکے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔اور امریکی اقدارکی حفاظت کرنی چاہیے۔ہیلری نے کہا کہ امریکہ کی جمہوریت ہم سے ہمارے کردارکا تقاضاکرتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ہم اپنی جمہوری اقدارکے پیش نظراقتدارکی پرامن منتقلی کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کیلئے عوامی خدمات پرصدراوباما اور مشل اوباما کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کو کامیابی پرمبارکبادپیش کرتی ہوں۔امیدکرتی ہوں کہ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدرہونگے۔امریکہ کیلئے ٹرمپ کے ساتھ ملکرکام کروں گی۔ہیلری کلنٹن نے آنکھوں میں آنسواور چہرے پرمسکراہٹ لیے اپنے حامیوں کو پرامن رہنے کی درخواست بھی کی۔جس پران کے حامیوں نے تالیاں بجاکران کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔