ٹھٹھ ضلع بھر میں نشہ آور ادویات میڈیکل اسٹوروں پر سر عام فروخت محکمہ صحت نے خاموشی اختیار کر لی

بدھ 9 نومبر 2016 22:03

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ٹھٹھ ضلع بھر میں نشہ آور ادویات میڈیکل اسٹوروں پر سر عام فروخت محکمہ صحت نے خاموشی اختیار کر لی نوجوان نسل تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھ ضلع کے مختلف علاقوں میں کئی میڈیکل اسٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فروخت کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے میڈیکل اسٹوروں پر زیادہ تر نوجوان نشہ آور ادویات خرید تے نظر آتے ہیں اور اسکا استعمال سر عام کرتے ہیں آرام دینے کی ادویات بھی بغیر ڈاکٹر کی پرچی کی دے دی جاتی ہے نشہ آور ادویات کی فروخت سے ٹھٹھ ضلع کی زیادہ تر نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پنچ گئی ہے مگر محکمہ صحت کے بالا افسران یا ڈرگ انسپیکٹر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں روزانہ پزاروں روپے کی نشہ آوار ادویات ہوتی ہیں ۔