قومی احتساب بیورونے کرپشن کے الزام م میں سابق ڈی جی پی ڈی اے کے پرسنل سیکرٹری غلام اکبر کوگرفتارکرلیا

بدھ 9 نومبر 2016 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا نے کرپشن کے الزام م میں سابق ڈی جی پی ڈی اے کے پرسنل سیکرٹری غلام اکبر کوگرفتارکرلیا ہے احتساب بیوروخیبرپختونخوا ذرائع کے مطابق غلام اکبرپرسرکاری جائیداد کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے کروڑوں روپے خربرد کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

احتساب بیوروخیبرپختونخوا نے حیات آباد میں سرکاری کمرشل دکانیں اور پلازو ں کی غیرقانونی طور پر الاٹمنٹ کرکے کروڑوں روپے خوردبردکے الزام میں سابق ڈی جی پی ڈی اے کے پرسنل سیکرٹری غلام اکبر کوگرفتارکرلیا۔ ملزم کواحتساب عدالت میں پیش کیاگیا ، ملزم غلام اکبر کو 12روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :