مقامی اخبار کے کرائم رپورٹر نادر چوہدری کے والد کی نماز جنازہ ادا،سپردخاک

بدھ 9 نومبر 2016 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) مقامی اخبار کے کرائم رپورٹر نادر چوہدری کے والد جو کہ انتقال کر گئے تھے انکی نماز جنازہ گزشتہ روز مقامی قبر ستان میں ادا کر گئی جس میں سیاسی سماجی اور سینئر صحافیو ں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کے کرائم رپورٹر نادر چوہدری کے والد بہادر چوہدری جو کہ ایک روز قبل جناح ہسپتال میں نرسوں کی مجرمانہ غفلت کے باعث انتقال کر گئے تھے جن کی نماز گزشتہ روز مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں صداقت عباسی ، اقبال چوہدری ، افضال چوہدری ،سی سی پی او لاہور کے ترجمان جاوید یونس ،ترجمان ڈی آئی جی آپر یشن لاہور سید حماد سمیت صحافیوں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی مرحوم کو سینکڑوں افراد کی ماجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دُعا کی گئی جبکہ سینئر صحافی اور سابق صدر لاہور پر یس کلب ارشد انصاری ،افضال طالب ،عمران شیخ ،خرم پاشا سمیت دیگر نے جناح ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لاپر واہی اور غفلت پر ہو نے والی ہلاکت پر شدید غم و غضے کا اظہار کر تے ہوئے لواحقین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ غفلت برتنے والوں کو سزا دلوا کر ہی دم لینگے ۔