آصف زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 9 نومبر 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 45ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ کسی بھی قسم کا عدم اعتماد دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات میں حائل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ مستحکم تعلقات کے لئے ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام ، قومی مفاد اور علاقے اور دنیا بھر میں امن کے فروغ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم کرنے کے لئے بنیادی جز ہے اور ان باتوں کے لئے سچا اور مخلص ہونے کی ضرورت ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لئے متحد ہو کر عالمی سطح پر ایک دوسرے سے تعاون کی ضرورت ہے بجائے اس کے کہ ایک دوسرے پر الزامات لگائے جائیں۔