صوبائی حکومت کی جانب سے مدینہ اہلبیت کے رہائیشوں کیلئے 160بوری گندم فراہم کر دی گئی

بدھ 9 نومبر 2016 21:53

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء)صوبائی حکومت کی جانب سے کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے مدینہ اہلبیت کے رہائیشوں کیلئے 160بوری گندم فراہم کر دی ،متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے۔

(جاری ہے)

کمشنر بلتستان کا متاثرین سے خطاب ،وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایات پر کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے مدینہ اہلبیت کے رہائیشوں کو خوراک کی قلت ختم کرنے کیلئے 60بوری گندم فراہم کر دی اس موقع پر کمشنر بلتستان نے متاثرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مدینہ کالونی کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریگی اور بجلی پانی کے مسائل کو فوری حل کئے جائینگے۔

جبکہ خوراک کیلئے 160بوری گندم دی گئی ہے جبکہ ادویات اور ڈاکٹر بھی فراہم کر دیا گیا ہے اس موقع پر ناظم اعلیٰ شیخ محمد علی مظفری نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کر تے ہوئے سردیوں کیلئے گیس سلنڈر کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔