محکمہ ایکسائزکا نا دراکی طرزپرنیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ‘ رجسٹریشن ہرضلع میں ہوگی

سمارٹ کارڈزہیڈآفس میں بنا کرجاری کیے جائیں گے‘ ایک جگہ سے سسٹم لگانے سے کر وڑوں روپے کی بچت ہوگی

بدھ 9 نومبر 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) محکمہ ایکسائزکا نا دراکی طرزپرنیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ‘ رجسٹریشن ہرضلع میں ہوگی لیکن سمارٹ کارڈزہیڈآفس میں بنا کرجاری کیے جائیں گے جبکہ ایک جگہ سے سسٹم لگانے سے کر وڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے رجسٹریشن بک ختم کرکے سمارٹ کارڈ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اورسمارٹ کارڈکے لیے ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ اب نادرا اورپاسپورٹ کی طرز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن توصوبہ بھرکی تمام موٹربرانچز میں ہوگی لیکن سمارٹ کارڈ ہیڈ آفس سے ایم آر اے پنجاب کے سائن کے ساتھ تیارہونگے ایڈیشنل ڈی جی چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہے کہ سمارٹ کارڈ تیار کرکے کورئیر کے ذریعے متعلقہ اضلاع میں موٹربرانچز یا شہریوں کو بھیجے جائینگے اس سے پہلے ہر ضلع میں رجسٹریشن بھی ہورہی ہے اور رجسٹریشن بک تیارکرکے مالکان کو دی جارہی تھی۔

سمارٹ کارڈ ہیڈ آفس تیار ہونے کی وجہ سے ایک تو کرپشن کم ہوگی دوسرا ایک جگہ پرہی تیا رکرنے والی پرنٹنگ مشینیں اور سکینرزرکھے جائینگے ۔اگرتمام اضلاع میں سمارٹ کارڈ بنانے والی مشنیں اورسکینرزرکھے گئے تو کروڑوں روپے کا اضافی خرچہ آئے گا۔