پاکستان نے جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث 6 بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

بدھ 9 نومبر 2016 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان نے جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث 6 بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاسوسی میں ملوث 6 بھارتی سفارتکاروں کو ویانا کنونشن کے تحت آزاد کیا گیا پاکستان سے ناپسندیدہ قرار دے کر نکالے جانے والے بھارتی سفارتکاروں میں بھارتی اتاشی آموس ٹوڈو، پیوش کمار، باگی راتھ، رجنیش کمار، بھارت سنگھ اورامردیپ سنگھ شامل ہیں، تمام بھارتی جاسوسوں کو واہگہ بارڈر پر امیگریشن کلیئرنس کے بعد حساس اداروں سمیت بارڈر سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں ملک بدر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :