سرمایہ کاری ، بہترین کارکردگی پر اداروںکو ونڈ انرجی ایوارڈ دیئے گئے

مہمان خصوصی عابد شیر علی نے ایوراڈ تقسیم کئے، اداروں کی کارکردگی کو سراہا

بدھ 9 نومبر 2016 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) 11معروف کمپنیوں، سرکاری اداروں اور سرمایہ کاروں کومتبادل توانائی کے شعبے میں بہترین کاردگی اور کامیابیوں پر ونڈ انرجی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عالمی ونڈ انرجی سمٹ کا انعقاد انرجی اپڈیٹ نے کیا تھا۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر متبادل توانائی بورڈ کے سربراہ امجد اعوان، این ٹی دی سی کے ایم ڈی چوہدری فیاض احمد، محفوظ قاضی اور ریحان حامد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تمام ادارے اس ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جوکہ قابل ستائش عمل ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے منتطمین کو بھی مبارکباد پیش کی اور انرجی اپڈیٹ کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ونڈ انرجی کے مزید 11منصوبے اگلے تین ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گے۔اس موقع پر چیئرمین آرگنائرنگ کمیٹی محمد نعیم قریشی نے کہا کہ انرجی اپ ڈیٹ اس طرح کی مزید کانفرنس مستقبل میں بھی منعقد کرتی رہے گی اور ملک میں جاری بجلی بحران کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گے۔ اس موقع پر اے ای ڈی بی، جی ای پاکستان، نوڑڈیکس پاکستان، زورلو انرجی، ویستاس پاکستان، نوریکون ٹھٹھہ پاور، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، ڈیسکون انجنئرنگ، ایم ای کنسلٹ، انرجی ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ سندھ، سندھ بورڈ آف انویسٹنمٹ اور لیمیر انڑنیشنل کو ایوارڈ دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :