کسی کو امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گا، صحبت پور کو امن کا گہوارہ بناکر ہم سب ترقی کر سکتے ہیں،آغا شیر زمان درانی ، کرنل شاہد

علاقوں میں ترقی وتعلیم کے فروغ کے لیے امن کا ہونا ضروری ،دشمنوں کے مذہوم عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے ، خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 21:46

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)پہنورسنہڑی میں ڈپٹی کمشنر ضلع صحبت پور آغا شیر زمان درانی ایف سی کی67ونگ اوچ فیلڈ کرنل شاہد ،ڈی پی او غلام حسین باجوانے امن وامان کے حوالے سے کھلی کچہری کی اسی دوران علاقے کے معتبرین صحافی برادری اورعوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع صحبت پور آغا شیر زمان درانی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا کسی کو امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گاضلع صحبت پور کو امن کا گہوارہ بناکر ہم سب ترقی کر سکتے ہیںتعلیم سب کے لیے ناگزیر ہے تعلیمی اداروں میں فرائض انجام دینے والے غفلت نہ برتیںاس موقع پرایف سی کی67ونگ اوچ فیلڈ کے کرنل شاہد نے کچہری کے فورم میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کو امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گاملک کے دشمن ہمارے دشمنوں کے گود میں بیٹھ کے یہاں کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیںان کے مذہوم عزائم اور ناپاک ارادے خاک میں ملا کر رہیں گے علاقوں میں ترقی وتعلیم کے فروغ کے لیے امن کا ہونا ضروری ہوتا ہے امن کو قائم رکھنے کے لیے فورس نے ہمیشہ احسن طریقے سے فرائض انجام دئیے ہیںاور امن وامان کی فضاء کی ہر وقت بحالی کے لیے علاقائی عوام اور عمائدین کا بھی تعاون ناگزیر ہوتا ہے سماج دشمنوں کی نشاندہی کرانے کے لیے سب کے فرض میں شامل ہے کہ مل کر کام کریںنشاندہی کرانے والے کا نام فورس کے ذمہ دار ادارے ہمیشہ سیغہ راز میں رکھتے ہیںاور قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے اسی دوران عوام نے زبانی کلامی ڈپٹی کمشنر ضلع صحبت پور کو علاقائی مسائل روڈ، گیس ،پانی اورتعلیم کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کے لیے حکام بالا کے نوٹس میں دینے کی یقین دہانی کرائی۔