کوئٹہ شہر کو مثالی اور صاف ستھرا بنانا وژن اور عزم ہے ،میئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ
بدھ 9 نومبر 2016 21:17
(جاری ہے)
اس طرز کے ٹھیکوں کی بہترین مثالیں اندرون وبیرون ملک موجود ہیں جبکہ 35حلقوں کی نجی فرم کو حوالگی سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 20سے 30 کروڑ روپے کی بچت بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ صفائی مہم کے بعد کوئٹہ شہر صفائی میں اسلام آباد کے بعد دوسرا صاف ستھرا شہر بن گیا تھا جو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا مگر وسائل کی کمی کی وجہ سے اس عمل کو برقرار نہیں رکھا جاسکا۔ میئر کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے جامعہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں بروری روڈ، پرنس روڈ، پٹیل روڈ، سرکی روڈ اور سریاب روڈ کی کشادگی شامل ہے جبکہ گولی مار چوک، جی پی او چوک سمیت دیگر رش والی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لئے انڈر پاسز تعمیرکئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس چیز کو یقینی بنانا ہے کہ آگے چل کر یہ پلانٹ بند نہ ہونے پائے جس کے لئے مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلے ہوئے شہر کا کریڈٹ سیکریٹری بلدیات ودیگر حکام اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو جاتا ہے کیونکہ یہ سب مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا ہے جبکہ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات حافظ عبدالماجد نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری اور صفائی ستھرائی کا کریڈٹ میئر کوئٹہ اور اس کی پوری ٹیم کو جاتا ہے، شہر کی بہتری کے لئے میئر کوئٹہ کا وژن اور عزم قابل تعریف ہے جس مختصر عرصے میں میئر نے شہر کو بدلا ہے یہ صرف ان کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوا ہے۔ قبل ازیں میئر کوئٹہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔ بعدازاں میئر کوئٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی مشینری کا معائنہ اور جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.