ڈیرہ مرادجمالی ، شہید ہونے والے 2پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکردی گئی

بدھ 9 نومبر 2016 21:17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دوپولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ انہیں آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے مال پڑی کے قریب قومی شاہراہ پرگزشتہ روز نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں حوالدار عیسی خان بگٹی اور بلند خان گولہ کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ مرادجمالی میں اداکردیا گیا نمازجنازہ میں ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل ،ڈی پی او جعفرآباد عبدالحئی عامر بلوچ،ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسو،عبدالغفار سیلاچی سمیت پولیس کے آفیسران ، اہلکاران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہیں سلامی دی گئی جس کے بعد پولیس اہلکار بلندخان گولہ کو ڈیرہ مرادجمالی اور حوالدار عیسی خان بگٹی کو صحبت پور کے آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا اس موقع پر ڈی آئی جی شرجیل کریم کھرل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک واقعہ ہے اور اس میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :