رحیم یا ر خان، آل پنجاب سونا کپ کبڈی ٹورنامنٹ بہاولپور نے جیت لیا

بدھ 9 نومبر 2016 21:07

رحیم یا ر خان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام عباسیہ سپورٹس کمپلیکس میں آل پنجاب سونا کپ کبڈی ٹورنامنٹ بہاولپور نے جیت لیا ، بہاولپورکی کبڈی ٹیم نے فائنل میں رحیم یار خان کو 27کے مقابلہ میں 42پوائنٹ سے شکست دیدی، ٹورنامنٹ میں صوبہ پنجاب کے 8اضلاع سے کبڈی کی بہترین ٹیموں نے شرکت کی، اس موقع پر فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی منیجر فوجی فرٹیلائزر کمپنی (گوٹھ ماچھی) محمود احمد وڑائچ نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی/ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی سربراہی میں کھیلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا جوسلسلہ شروع کیا ہے، فوجی فرٹیلائزر کمپنی اس میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی ضلع رحیم یار خان میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے،بابائے سپورٹس حاجی انور علی انصاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے بہترین کبڈی میلہ سجا کر ضلع کی عوام کو معیاری تفریح فراہم کی ہے،چوہدری اختر محمود چہور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کرایا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین کھیل دیکھنے کے مواقع میسر آ سکیں،ڈی او سپورٹس اشفاق احمد خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے تاکہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جا سکے،انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں ، آفیشلز ،تعاون کرنیوالے اداروں اور میڈیا کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا،بعد ازاں ٹور نامنٹ جیتنے والی فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی اور 30ہزار ، سیکنڈ پوزیشن پر آنیوالی رحیم یار خان کی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی اور 20ہزار روپے جبکہ تھرڈ اور فورتھ پوزیشن پر آنیوالی بہاولنگر اور لاہور کی ٹیموں کو5,5ہزار روپے انعام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :