سپریم کورٹ نی گریڈ 21، 22میں افسران کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت 17نو مبر تک ملتوی کر دی

بدھ 9 نومبر 2016 20:57

اسلام آباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نی گریڈ 21، 22میں افسران کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت 17نو مبر تک ملتوی کر دی ہے ، بدھ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،واضح رہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی متعلقہ کمیٹی نے متعدد افسران کو پا نچ اضافی نمبر دیتے ہوئے ان کو ترقیاں دیں جس کی وجہ سے کئی دوسرے افسران متا ثر ہو ئے اوران کی ترقی نہیں ہوسکی تھی بعدازاں متاثرہ افسران نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سنٹرل سلیکشن بو رڈ نے بعض افسران کو اضافی نمبرز دے کران کونوازا اور ہماری حق تلفی کی گئی اس لئے ترقی کیلئے دئیے گئے پا نچ نمبرو ں کو ختم کیا جائے ، سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں پا نچ نمبرو ں کوواپس لینے کے فیصلے سے عدالت کوآگاہ کیا گیا ، جس پرعدالت نے واضح کیاکہ جوافسران پا نچ نمبرز سے محروم ہونے کے باعث ترقی سے محروم ہوگئے ہیں وہ چاہیں توعدالت سے رجوع کر سکتے ہیں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے تحت پانچ نمبر حاصل کرنے کے باعث ترقی پانے والے افسران کی الگ فہرست بناکرعدالت کوپیش کی جائے، بعدازاں مزید سماعت 17نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :